شوبز

فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہار تین مقدمات میں بری

اشتعال انگریز تقاریر کے تین مقدموں میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہار کو بری کر دیا گیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہار سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

اس کے عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانے میں 2016 میں مقدمات درج کیے گئے، ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button