بین الاقوامی
امریکہ نے ایران پر فوجی آپشن کے استعمال کاعندیہ دیدیا
امریکہ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کیلئے فوجی آپشن استعمال کا عندیہ دے دیا ہے۔
العربیہ نیوز کی رپوڑٹ مطابق امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے صدر جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے اگر فوجی آیشن کے استعمال کی بھی ضرورت پڑی تو ہماری تیاری مکمل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے کہا کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے اگر ضرورت پڑی تو فوجی آپشن بھی استعمال کریں گے،اگر ایران کے ساتھ 2015 کے عالمی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔