بین الاقوامی

انٹربینک میں ڈالر1.57 کی کمی سے220.89 روپےپربند

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.57روپے کی کمی سے 220.89روپے کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1.66روپے کی کمی سے 220.80روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے کی کمی سے 227روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اس ضمنی میں ایکسچینج ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی بلاجواز خریداری اور اسمگنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور رئیل ایفکٹیو ایکسچینج ریٹ دو پوائنٹس نیچے آنے کے باعث پیر کو دوبارہ ڈالر کی اڑان رکتے ہی اسے ریورس گئیر لگ گئے۔

کرنسی ماہرین کا کہنا تھا دنیا بھر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر تگڑا ہورہا لیکن پاکستان میں حکومت اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کی بدولت روپیہ ڈالر کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button