پاکستان

سپیکر نےزرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس مسترد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا پیپلز پار ٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس مسترد کر دیا۔

قومی اسمبلی کےسپیکر راجہ پرویز اشرف کو ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سیّد ذوالفقار عباس بخاری المعروف ذلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔

ریفرنس راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ دنوں موصول ہوا۔ ریفرنس میں آصف زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی ریفرنس میں نااہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button