کالم و مضامین

سینیٹر اعظم سواتی نے مزید دو درخواستیں دائر کر دیں

سینیٹر پی ٹی آئی اعظم سواتی نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں مزید دو درخواستیں دائر کر دی ہیں، درخواستیں سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں دائر کی گئیں، درخواستیں وارنٹِ گرفتاری، سرچ وارنٹ کی نقول اور سامان کی سپر داری کے لیے دائر کی گئی ہیں جن میں اعظم سواتی کی جانب سے ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستوں میں اعظم سواتی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 اکتوبر کی رات 2 بجے میرے گھر چھاپہ مارا گیا جس میں ایف آئی اے اہلکار شامل تھے، جنہوں نے اہلِ خانہ، پوتیوں اور گھریلو ملازمین کی اشیاء بھی قبضے میں لے لیں۔

اعظم سواتی نے درخواستوں میں کہا ہے کہ ایف آئی اے نے کُل 35 اشیاء قبضے میں لیں، جن میں موبائل فون، پاسپورٹ، ڈی وی ڈیز اور سی ڈیز شامل ہیں۔درخواستوں میں اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پوتیوں اور دیگر اہلِ خانہ کی 24 اشیاء چھاپے کے دوران قبضے میں لی گئیں، جن میں اہلِ خانہ کا کمپیوٹر، یو ایس بی، موبائل فونز، 2 پاسپورٹس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button