پاکستان
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ حاصل کرلیے
احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے اقدامات کیخلاف متوقع گرفتاریوں پر اسلام آباد پولیس نے زلفی بخاری سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں، عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کیلئے اپیل کر رہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔