بین الاقوامی

شمالی کوریا کا بین البراعظمی سمیت 3 میزائلوں کے تجربے

المی میڈیا رپورٹس میں جنوبی کوریا کے فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز متعدد میزائل فائر کرنے والے شمالی کوریا نے آج بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے شمالی کوریا کے میزائل نے 1 ہزار920 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ کر 760 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام دکھائی دے رہا ہے۔شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button