پاکستان
کیا” برانڈ کی ایک گاڑی پاکستان میں اسمبل کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں کاریں فروخت کرنے والے ادارے دیوان فاروق موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی نے جنوبی کوریا کی کمپنی کِیا کارپوریشن سے گاڑیوں کی پروڈکشن اور اسمبل کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ دیوان فاروق موٹرز پاکستان میں بیرون ممالک سے لائی گئی گاڑیوں کو اسمبل کرنے اور فروخت کرنے والے ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ دیوان فاروق موٹرز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک اطلاع نامہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ مذکورہ کمپنی نے کِیا کارپوریشن کے ساتھ ’ٹیکنالاجی لائسنس ایگریمنٹ‘ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دیوان فاروق موٹرز کِیا کارپوریشن کی گاڑیاں پاکستان میں اسمبل کرنا شروع کرے گا مگر اس معاہدے کے تحت کِیا کارپوریشن کی جانب سے بننے والی گاڑیاں ان گاڑیوں سے مختلف ہوں گی جو یہ کورین کمپنی ’کِیا لکی موٹرز‘ کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان میں فروخت کرتی ہے۔