پاکستان
ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں

معروف صحافی و اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے کینیا کے رہائشی دو بھائیوں خرم احمد اور وقار احمد کو ملزم قرار دے دیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ارشد شریف کوغلط نشاندہی پر نہیں بلکہ ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذریعے قتل کیا گیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے دونوں بھائیوں وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے الگ رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔