صحت و سائنس
خون میں کولسٹرول کی پیمائش کیلئے مائیکرو چپ تیار کر لی گئی
روسی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر سے ایک مائیکروچپ بنائی ہے چھوٹی انگلی کے ناخن سے بھی مختصر ہے اور کولیسٹرول میٹر کا درجہ رکھتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی اورل فیڈرل یونیورسٹی (یوآرایف یو) کے سائنسدانوں نے جو چپ بنائی ہے جو وہ پروٹین استعمال نہیں کرتی بلکہ کاپر کلورائیڈ کی مدد سے اپنا کام کرتی ہے۔ اس طرح ایک کم خرچ اور مؤثر کولیسٹرول پیما سامنے آیا ہے جو استعمال میں آسان اور قابلِ اعتبار بھی ثابت ہوگا۔ اس کی تفصیلات جرنل آف الکیٹرواینالیٹکل کیمیسٹری میں شائع ہوئی ہے۔