کھیل و کھلاڑی

دعائوں نے کام کر دیا، اب ہماری باری ہے

اکستانی ٹیم کے سپن بائولر شاداب خان نے کہا ہے کہ مداحوں کی دعائوں نے کام کر دیا، اب ہماری باری ہے، فائنل میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔برطانوی میڈیا پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ سابق چیمپئن ہے اور اس کے پاس بہترین کھلاڑی بھی ہیں، دعاؤں نے کام کردیا اس لیے اب ہمارا وقت ہے۔

ورلڈ کپ کے سفر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھا کھیلا، پاک بھارت میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت بڑا ہوتا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم نے میچ جیتنے کی کوشش کی تھی، بچپن سے ہم بھی یہی سوچتے تھے کہ ورلڈ کپ نہ جیتیں مگر ہم بھارت کو شکست دیں۔

شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب نے 100 فیصد کارکردگی دکھائی مگر ہم اچھا اختتام نہ کرسکے لیکن ہم جانتے تھے کہ ہم بھارتی ٹیم سے بہتر ہیں۔بابر اعظم کی خراب فارم اور کیمرے کے پیچھے وہ کیسے ہیں کہ سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کپتان خراب فارم کے باعث دباؤ میں تھا کیونکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو ہمیشہ رنز کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button