صحت و سائنس

سیب کا ایک اورجزو دل کے امراض روکنے میں معاون ثابت

رطانیہ کے طبی ماہرین نےبتایاہے کہ سیب میں پہلے سے ہی معلوم ایک مرکب کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ امراضِ قلب کو روکنے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیمیائی مرکب (کمپاؤنڈ) کا نام فلے وَن تھری او ایل ایس ہے جو انگور، سیب، بیریوں اور سیاہ چائے میں بھی پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیب میں کسی وٹامن کی بجائے ایک مرکب کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ تاہم اس پر مزید تحقیق جاری ہے اور اسے استعمال کی رہنما حدود پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر گنٹر کُنلے نے بتایا کہ روزانہ 400 سے 600 ملی گرام فلے ون تھری او ایل ایس کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو چائے کے کئی کپ کے برابر ہے۔ تاہم یہ سیب جامنی اور سرخ بیریوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ گہری رنگت والی چاکلیٹ میں بھی یہ عام پایا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button