صحت و سائنس
ورزش ڈپریشن سے بچائو میں مدد گار قرار
ے چینی اور ڈپریشن کے خطرات سے دوچار افراد کی ایک تہائی تعداد مناسب ورزش کر کے ان ذہنی کیفیات سے بچ سکتے ہیں، معالجین ڈپریشن میں مبتلا افراد کو علاج کیلئے ورزش کرنے کا کہتے ہیں لیکن یونیورسٹی آف گلاسگو میں 37 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ ورزش کر کے لوگ ڈپریشن اور بے چینی جیسی ذہنی مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ اگر ہر کوئی ایک ہفتے میں 75 منٹ تک سخت ورزش کرے، جس کی وجہ سے سانس پھولے، تو اس سے ڈپریشن اور بے چینی کے کیسز سے 19 فی صد تک بچا جا سکتا ہے، اور اگر ہر ہفتے ڈھائی گھنٹوں سے پانچ گھنٹوں کے درمیان کی معتدل جسمانی سرگرمی کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی کے لاحق ہونے کے امکانات میں 13 فی صد مزید کمی آسکتی ہے۔