بین الاقوامی

پاکستان اور انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل میں درپیش چیلنجز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو ایک دوسرے سے مقابلے کے علاوہ ایک تیسرا چیلنج بھی درپیش ہے جوکہ بارش کا ہے، سوال یہ ہے کہ اگر فائنل میچ کے دوران میں بارش ہو جاتی ہے تو کونسی ٹیم فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہو گی؟ پہلے بیٹنگ کرنے والی یا دوسری بیٹنگ کرنیوالی؟ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو رن ریٹ اور ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے آپشن بھی زیر غور رکھنا ہوں گے۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے اس میچ کی فاتح ٹیم ٹی20 کی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لے گی، اب تک صرف ویسٹ انڈیز کو ہی دو مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔انگلینڈ کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، سری لنکا اور افغانستان کے بعد انڈیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان نے جنوبی افریقہ، نیدرلینڈ، بنگلہ دیش اور پھر نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button