ڈی پی او اخترفاروق کا کچہ پر مکمل فوکس
ڈی پی او اخترفاروق کا کچہ پر مکمل فوکس
نفری میں اضافہ آرمڈ فورسسز سے تربیت یافتہ گنر اور بکتر بند ڈرائیورز تعینات کر دئیے۔ چار ماہ کے دوران 7 ملزمان ہلاک، 13 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ایک اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے، کچہ کے ڈاکوؤں کے سہولت کارروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ 200 کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او اخترفاروق نے ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد اور اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کے ہمراہ کچہ کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ کی جس میں ایس ایچ اوز تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ، کوٹسبزل سیف اللہ ملہی، ماچھکہ رانا محمد رمضان، انچارج ایلیٹ فورس سرفراز قاضی، ایم ٹی او ضیاء الرحمن، لائن آفیسر اللہ بچایا و دیگر نے شرکت کی، جس میں ڈی پی او نے بتایا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور کچہ کے کریمینلز کے خلاف حکمت کے تحت مزید موئثر طریقہ سے کارروائیاں جاری رہیں گی جس کے لیے کچہ میں تعینات نفری میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے آرمڈ فورسسز سے تربیت یافتہ گنر اور بکتر بند گاڑیوں کے ڈرائیورز تعینات کر دئیے گئے ہیں جو ہیوی گنز کو چلانے کے بھی ماہر ہیں میٹنگ میں نفری کی تعیناتی، سہولیات، ضروریات کی فراہمی اور جاری حکمت عملی پر تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا، ڈی پی او اختر فاروق کا کچہ پر مکمل فوکس ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی زیر قیادت رحیم یارخان پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں ان کی تعیناتی کے چار مہینوں میں پولیس نے 23 مرتبہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مقابلوں میں 7 مجرمان کو ہلاک اور 13 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ایک پولیس کانسٹیبل نے جام شہادت نوش کیا جبکہ مجرمان کے مقابلوں کے دوران 5 پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کی نقل حرکت محدود کرنے اور ان کی سپلائی لائن اور مدد کے ذرائعے ختم کرنے کے لیے ان کے 200 سہولت کارروں کو گرفت میں لاتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی، پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 9 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا اور انہیں بحفاظت ان کے ورثاء کے حوالے کیا جس پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اسی طرح دیگر کارروائیوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 1765 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے، 75 ریکارڈی و عادی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، مقدمات میں مطلوب 3816 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 3 کروڑ 60 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کو دیا گیا، گینگز کے خلاف کارروائیوں میں 6 گینگز کے 19 اراکین کو سر غنوں سمیت گرفتار کیا اور ان سے 2712500 روپے مالییت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، منیشات فروشی کے قلع قمع کے لیے جاری کریک ڈاؤن میں 12436 لیٹر شراب، 485 لیٹر لہن (کچی شراب)، 12 چالو بھٹیاں، 182 کلو 554 گرام چرس، 4 من بھنگ، 500 گرام افیون، 50 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ نشہ کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے منشیات کے عادی 28 افراد کو بحالی سنٹر میں داخل کروایا گیا، ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 7 کلاشن کوفس، 4 رائفلز، 16 بندوقیں، 228 پسٹلز اور 731 روند و کارتوس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا، ڈی پی او خترفاروق نے آرمڈ فورسسز سے تربیت یافتہ گنرز اور بکتر بند گاڑیوں کے ڈرائیورز سے ملاقات کی اور ان سے بہتر کارکردگی کی امید کا اظہار کیا ، ڈی پی او اختر فاروق اور ایس پی دوست محمد تمام تر ذمہ داریوں کی احس طریقہ سے ادائیگی کے ساتھ اکثر اوقات کچہ میں جوانوں کے ساتھ مصروف عمل رہتے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔