پاکستان

عمران خان کے لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست پر سماعت

رفتار24 نیوز منڈی بہاوالدین
ڈرائیکٹر – ارشد محمود چھموں انہ کی رپورٹ کے مطابق
سپریم کورٹ

عمران خان کے لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست پر سماعت

کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟ سپریم کورٹ

انتظامیہ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کیا جائے، سپریم کورٹ

‏سپریم کورٹ کا ایڈشنل اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں انتظامیہ سے پوچھ کر بتانے کا حکم

دو ہفتے سے عمران خان کا لانگ مارچ شروع ہے، درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ

فواد چودھری کے مطابق جمعہ یا ہفتے کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، کامران مرتضی

لانگ مارچ سے معاملات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں، درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ

مارچ پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن عام آدمی کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں، کامران مرتضیٰ

کیا حکومت نے احتجاج کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی طریقہ کار بنایا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ انتظامیہ اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ مارچ کنٹرول نہیں کر سکتی؟ جسٹس اطہر من اللہ

یہ ایگزیکٹیو کا معاملہ ہے ان سے ہی رجوع کریں، جسٹس اطہر من اللہ

غیر معمولی حالات میں ہی عدلیہ مداخلت کر سکتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

جب انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرسکتی ہے تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟ جسٹس اطہر من اللہ

بات اب بہت آگے جا چکی ہے، درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان گئی، کامران مرتضیٰ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ تو کافی دنوں سے چل رہا ہے، جسٹس عائشہ ملک

کیا آپ نے انتظامیہ سے رجوع کیا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک

لانگ مارچ کے معاملے میں جلدی کیا ہے اور انتظامیہ کی غفلت کیا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک

آپ نے درخواست میں ماضی کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

اس قسم کے مسائل میں مداخلت سے عدالت کیلئے عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، چیف جسٹس

آپ نے اپنی درخواست میں ایک آڈیو کا ذکر کیا جس میں ہتھیار لانے کا ذکر ہے، چیف جسٹس

آڈیو سچ ہے یا غلط لیکن اس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، چیف جسٹس

کیا 25 مئی کے لانگ مارچ میں لوگوں کے پاس اسلحہ تھا؟ چیف جسٹس عمر عطابندیال

احتجاج کا حق لامحدود نہیں آئینی حدود سے مشروط ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

آپ کہہ رہے ہیں لانگ مارچ ابھی پنجاب کی حدود میں ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

کیا آپ نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ چیف جسٹس عمر عطابندیال

اگر صوبے اور وفاق کا رابطہ منقطع ہو جائے تو کیا عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟ چیف جسٹس

آپ ایک سینیٹر ہیں پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، جسٹس اطہر من اللہ کا کامران مرتضیٰ سے مکالمہ

میں ذاتی حیثیت میں عدالت آیا ہوں، درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ

کیسے مان لیں کہ آپ حکومت کا حصہ بھی ہیں اور ذاتی حیثیت میں آئے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

بظاہر لگتا ہے کہ انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول نہیں کر سکتی، درخواست گزار سینیٹر کامران مرتضیٰ

بظاہر لانگ مارچ کے معاملے میں عدالت کی مداخلت قبل از وقت ہوگی، چیف جسٹس عمر عطابندیال

آپ چاہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ ڈپٹی کمشنر کا کردار ادا کرے، جسٹس اطہر من اللہ

توہین عدالت کا معاملہ لارجر بینچ میں زیر التوا ہے، جسٹس عائشہ ملک

فریقین نے یقین دہانی کی خلاف ورزی پر جواب دینا ہے، جسٹس عائشہ ملک

کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ بینچ الگ سے لانگ مارچ کے معاملے میں مداخلت کرے؟ جسٹس عائشہ ملک

لانگ مارچ کا معاملہ تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر التوا ہے، جسٹس اطہر من اللہ

پی ٹی آئی کے 25 مئی کے جلسے کیلئے ایچ نائن گراونڈ کی درخواست دی گئی تھی، چیف جسٹس

انتظامیہ نے ایچ نائن گراونڈ دینے سے انکار کیا تو سپریم کورٹ نے مداخلت کی، چیف جسٹس

ایچ نائن کا گراونڈ مختص ہونے کے باوجود ہجوم ڈی چوک چلا آیا، چیف جسٹس عمر عطابندیال

کیا آپ اس بات سے خائف ہیں کہ 25 مئی والا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے؟ چیف جسٹس کا کامران مرتضیٰ سے سوال

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button