پاکستان

آج مردوں کا عالمی دن ہے

رفتار 24 نیوز منڈی بہاوالدین
ڈرائیکٹر -ارشد محمود چھموں انہ کی رپورٹ کے مطابق
آج مردوں کا عالمی دن ہے ، آپ کی مرضی ہے زبر لگا کر پڑھیں یا اپنی صورت حال کے حساب سے پیش لگا لیں ، آپ کے بچپن کی شروعات دہی لانے سے ہوتی ہے ، جوانی بچوں کے پیمپر لانے میں گزرتی ہے ، بڑھاپا پوتے پوتیوں کو بہلانے میں ، آپ کو تمام عمر گدھے کی طرح کام کرنا پڑتا ہے اسی وجہ سے آپ کو بلڈ پریشر اور شوگر عورتوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے ، آپ کو ہر زمانے میں یہ جملہ سننا پڑتا ہے ” آپ کی عمر ہے یہ سب کرنے کی ” ، آپ خود کنفیوز رہتے ہیں کہ آخر میری آوارگی کی صحیح عمر کونسی ہے ،
آپ لوگ دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں ، یا سیدھا عشق کرتے ہیں یا نہیں کرتے ، عورتوں کی طرح بیچ کا راستہ نہیں لیتے ، خوش رہیں ، آباد رہیں اور اسی طرح خواتین کا خیال رکھیں ، کیوں کہ دن تو عورتوں اور بچوں کے ہوتے ہیں آپ تو “سنیں دہی لے آئیں ، انڈے ڈبل روٹی اور دھنیا لانے کے لئے ہیں “آپ کا دن یوم مئی ہی صحیح ہے کچھ اور نہیں تو بندہ مزدوروں کے ساتھ ہی شامل ہو جاۓ ۔
آپ کی شادی نہ ہو تو آپ آہیں بھرتے ہیں کہ امی کو آخر میری فکر کیوں نہیں ، شادی ہو جاۓ تو آپ اس وقت کو پچھتاتے ہیں کہ جب آپ کو شادی جیسا ذلیلانہ خیال آیا تھا جس میں آپ نے اپنی آزادی کھو دی تھی ،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button