پاکستان

صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی توپلان بی موجود ہے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارےے پاس پلان بی موجود ہے۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے، پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگرصدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔

اسحاق ڈار کا کہناتھاانہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر27 نومبر سے پہلے ہوجائے گا اور دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہوسکتی ہیں لہٰذا امید ہے کہ28 نومبرتک سارا پراسس مکمل ہوجائےگا۔

ادھر لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو ہونا تھا ہو چکا، عمران خان اپنے اطاعت گزارکارکن کوبلا کرشکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں، صدر علوی کو 75سالہ تاریخ کی منفی روایت کامہرہ بنتےہوئے ہزاردفعہ سوچنا چاہیے تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button