شوبز

اپنوں کی بے وفائی کا شکار ہونے والے افضال احمد کی داستان غم

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ معروف اداکار اور تماثیل تھیٹر کے مالک افضال احمد عرف افضال چٹا دسمبر 2022 میں انتقال سے پہلے مفلوج ہونے کے باعث 20 برس سے وہیل چئیر پر زندگی گزار رہے تھے اور ان کے بیوی بچے انکی معذوری کے باعث ایک عرصہ پہلے انہیں چھوڑ کر جا چکے تھے۔

فالج کے بعد اپنوں کی بے وفائی سے رنجیدہ افضال احمد آخری دنوں میں ملنے والوں کو گلے لگا کر کبھی روتے تو کبھی اونچی آواز میں ہنسنے لگ جاتے تھے۔ کبھی وہ وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے اپنے دونوں بازو اُٹھا اکر اوپرے دھڑ کو گھما کر ناچنے کی کوشش کرتے۔ قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ اپنے زمانے کا ورسٹائل اداکار جو اپنی رعب دار آواز کی وجہ سے جانا جاتا تھا، زندگی کے آخری بیس سالوں میں بول بھی نہیں سکتا تھا۔

وہیل چیئر پر بیٹھے افضال احمد صرف اشاروں میں بات کرتے اور اشاروں کی بات ہی سمجھت

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button