بین الاقوامی

بھارت کو امریکہ کیساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر چین کی تنبیہ

چین نے بھارت کو امریکہ کے ساتھ  اترکھنڈ میں جاری مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button