کھیل و کھلاڑی

شہباز حکومت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے باہر کیسے نکلنے لگی؟

29 نومبر کو جنرل قمر باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد فوج واقعی اپنے اعلان کے مطابق غیر سیاسی ہوتی ہے یا نہیں، یہ تو ابھی دیکھنا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ اب شہباز حکومت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے باہر نکلتی ہوئی نظر آتی ہے جس کا واضح ثبوت اعظم نذیر تارڑ کی بطور وفاقی وزیر قانون کابینہ میں واپسی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ ہفتے پہلے اعظم تارڑ کو جنرل باجوہ کی جانب سے اظہار ناراضی کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا، تاہم اسے قبول نہیں کیا گیا تھا اور باجوہ کے  جاتے ہی تارڑ کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنا لیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button