شوبز

فیروز خان اور اہلیہ کے مابین آؤٹ آف کورٹ سیٹلمینٹ کا امکان

طلاق کے بعد بچوں کے خرچے اور انکی حوالگی کے لئے ایک دوسرے کے خلاف گارڈین کورٹ میں کیسز کرنے والے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے مابین آؤٹ آف کورٹ سیٹلمینٹ کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ فیروز خان کے وکیل نے بتایا ہے کہ اداکار نے اپنی سابقہ اہلیہ کو عدالت سے باہر معاملات کو حل کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے نتائج مثبت ہیں۔ سوشل میڈیا پر فیروز خان اور علیزے سلطان کے وکلاء کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں کو کیس کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فیروز خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار کی جانب سے معاملے کو عدالت کے باہر طے کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس کے بعد ایک دو سماعتوں میں ہی کیس ختم ہو سکتا ہے۔

فیروز خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کچھ رقم کی ہم آفر کریں گے، کچھ وہ بتائیں تو اس طرح باہمی رضا مندی کے ساتھ بچوں کے نان نفقے کے معاملات طے پا جائیں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اگرعلیزے سلطان اس پیشکش پر مان گئے تو ٹھیک ورنہ عدالت میں کیس تو ویسے ہی چل رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button