بین الاقوامی

چین پر طاقت کی نمائش کیلئے پاکستان پر انحصار کا الزام

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ چین اپنی فوجی طاقت کی نمائش اور معاشی قوت کے اظہار کے لیے اپنے اہم اتحادی پاکستان پر انحصار کرتا ہے۔ چائنہ ملٹری پاور 2022 کے عنوان سے جاری امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ چین کس طرح سے پاکستان جیسے اپنے عالمی شراکت داروں کی مدد سے سال 2049 تک اپنے ’قومی تجدید‘ کے مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کو اپنا واحد ’ہر طرح کے حالات کا اسٹریٹجک پارٹنر‘ قرار دیتا ہے جب کہ وہ روس کو اپنا واحد ’باہمی تعلقات کے ساتھ جامع اسٹریٹجک پارٹنر‘ سمجھتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button