پاکستان

MQMکا سینیٹ نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوارکی حمایت کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی میں ڈیل طے پا گئی، ایم کیو ایم سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کرے گی جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی متحدہ کا ہوگا۔

سندھ کے صوبائی وزیربلدیات ناصر شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال، حلقہ بندیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ جبکہ متحدہ نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیربلدیات نے ایم کیو ایم کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جس کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ 8 دسمبر کو سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ہونے والے الیکشن میں ایم کیو ایم اپنا امیدوار دستبردار کروا کے پیپلزپارٹی کے امیدوار وقار مہدی کی حمایت کرے گی۔

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ناصر بھائی اور پارٹی قیادت کی درخواست تھی کہ ایم کیو ایم کے امیدوار کو دستبردار کرائے، جس پر کنونیئر اور رابطہ کمیٹی نے کل اپنا امیدوار دستبردار کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے کہ وقار بھائی سینیٹر بن کر سندھ اور کراچی کے مسائل کو حل کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button