بین الاقوامی

القاعدہ، ٹی ٹی پی کے 4رہنما عالمی دہشتگرد قرار ، پابندیاں عائد

امریکہ نے دہشت گرد  تنظیم القاعدہ جنوبی ایشیائی کے3 اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے ایک رہنماکوعالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ القاعدہ جنوبی ایشیا کے امیر اسا مہ محمود، نائب امیر عاطف یحییٰ غوری اور تنظیم میں نوجوانوں کی بھرتی کے ذمہ دار محمد معروف سمیت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر قاری امجد کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

عالمی دہشت گردوں کی فہرست یعنی Specially Designated Global Terrorists میں شامل ہونے کا مطلب امریکا میں ان افراد کے نہ صرف اثاثے منجمد ہوجائیں گے بلکہ ان میں سے کسی کے ایک ساتھ بھی لین دین کرنا جرم تصور ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button