پرویز الٰہی کی دوسری شادی نے چوہدری خاندان کو کیسے تقسیم کیا؟

معلوم ہوا ہے کہ گجرات کے چوہدری خاندان میں پڑنے والی دراڑ کی بنیادی وجہ سیاسی اختلافات کے علاوہ خاندانی اختلافات بھی ہیں جو پرویز الٰہی کی دوسری شادی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں کیونکہ ان کی پہلی اہلیہ چوہدری شجاعت حسین کی بہن اور چوہدری ظہور الٰہی کی بیٹی ہیں۔
یاد رہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی دو سگے بھائیوں چوہدری ظہور الٰہی اور چوہدری منظور الٰہی کے صاحبزادے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے 72 برس کی عمر میں ایک 28 سالہ مطلقہ سے دوسری شادی کرلی ہے جس کے پہلے سے سے دو بچے ہیں۔ چنانچہ اب چوہدری خاندان میں سیاسی اختلافات کے علاوہ ذاتی اختلافات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے یہ شادی کچھ عرصہ پہلے خفیہ طور پر کی تھی جس کا اب خاندان والوں کو بھی پتہ لگ چکا ہے اور شجاعت حسین اس معاملے پر شدید برہم ہیں۔