کھیل و کھلاڑی
پنڈی ٹیسٹ،چوتھا روز:انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے343 رنز کا ہدف
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح سے مہمان ٹیم کو 78 رنز کی سبقت برتری حاصل ہوگئی جب کہ انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر اننگز دیکلیئر کردی۔
دوسری اننگز میں پہلی اننگز کے سنچری میکر بین ڈکٹ پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد انگلش کھلاڑی اولی پوپ بھی صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے جب کہ زیک کرولی 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکسان نے پہلی اننگز میں دونوں اوپنرز اور کپتان بابراعظم کی سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں پر 499 رنز بنا لیے تھے۔