کھیل و کھلاڑی
کیا شعیب اور ثانیہ عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں؟

پاکستان اور بھارت کی مقبول جوڑی سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پر اپنے اپنے ممالک کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کا الزام عائد ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دونوں نے پچھلے دنوں اپنی علیحدگی کی گمراہ کن خبریں چلوائیں، دونوں ممالک میں ان کی علیحدگی کی خبروں کو خوب مصالحے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے لیکن دونوں میاں بیوی اپنی علیحدگی پر بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔تاہم بعد میں یہ معلوم ہوا کہ دونوں اپنے ایک ٹی وی شو کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو ماموں بنا رہے تھے۔ اس شو کی ریکارڈنگ دبئی میں شروع ہوچکی ہے جس کو مرزا ملک شو کا نام دیا گیا ہے۔