پاکستان

اسحاق ڈار کے اثاثوں کی بحالی کیلئے مختلف اداروں نے کارروائی شروع کر دی

قومی احتساب بیورو  نےوزیر خزانہ  اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

باخبر  ذرائع کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات عدالت کے حکم پر وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسحاق ڈار کے اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا تھا نیب نے اس کیس میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے کر اثاثہ جات منجمد کر دئیے تھے بلکہ گلبرگ لاہور کی پراپرٹی فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے اور نیلامی بھی کرائی گئی تھی مگر اسحاق ڈار کی پراپرٹی نیلام نہ ہو سکی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button