پاکستان

سائفر آڈیو لیک کے معاملے پر عمران کی FIAطلبی کا نوٹس معطل

لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے  کو  سائفر آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان کی طلبی  کے نوٹس پر عملدرآمد سے روک دیا۔

عدالت عالیہ لاہور  کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی سائفر آڈیو لیک اسکینڈل میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عمران  خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نوٹس میں نہیں لکھا کہ بطورملزم بلایا ہے یا گواہ۔

جس پر جسٹس اسجد جاوید نے استفسار کیا کہ کیا اس کی انکوائری کی گئی کہ آڈیو لیک کیسے ہوئی؟ اس پر وکیل نے کہا کہ یہ نہیں پتا کہ آڈیو کیسے لیک ہوئی؟ عدالت نے کہا کہ اس واقعے کی انکوائری تو ہونی چاہیے، کیا آڈیو لیک میں سب کو انکوائری میں شامل کیا گیا ، سب کو شامل کیا گیا یا صرف عمران خان سے انکوائری ہورہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button