شوبز

سجل علی اور احد رضا میر کاگھر کس عورت نے توڑا؟

معروف شوبز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ٹوٹنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ دونوں میں جدائیاں پڑنے کی وجہ اداکارہ ہانیہ عامر بنیں۔

مقبول ترین اداکار جوڑی سجل علی اور  احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد سے مداح یہ جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ آخر دونوں کی شادی ختم ہونے کی وجہ کیا بنی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انفرمیشن کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی اصل وجہ احد رضا میر کی بے وفائی بنی جب وہ ہانیہ کے ساتھ عشق لڑاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ احد رضا میر ایک دل پھینک اور حسن پرست فنکار ہیں جو عشق پیچے لڑانے سے باز نہیں آتے۔ کہا جا رہا ہے کہ سجل علی سے شادی سے پہلے بھی احد رضا میر نے شوبز انڈسٹری میں کم از کم درجن بھر عشق لڑائے اور بالآخر سجل علی سے شادی کرلی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button