پاکستان

فلم ’’ضرار‘‘ ناکام اور ’’ٹچ بٹن‘‘ کامیاب کیوں قرار پائی؟

کسی بھی فلم کی کامیابی میں سکرپٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے، فلم کی کہانی ہی فلم بینوں میں جوش اور لطف پیدا کرتی ہے، ایک ہی دن ریلیز ہونے والی فلموں شان شاہد کی فلم ضرار اور اے آر وائی کی فلم ٹچ بٹن میں کڑا مقابلہ تھا جس میں ٹچ بٹن فاتح قرار پائی ہے۔ دراصل دونوں فلموں کا کوئی موزانہ نہیں تھا، ضرار کی پروموشن بہت بڑے پیمانے پر ہوئی تھی، ضرار کے مصنف و ہدایت کار سٹار ہیرو شان تھے جنہوں نے فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا۔ شان کے بھائی اعجاز شاہد فلمساز ہیں جو کسی دور میں تین فلموں؛ فتح، دنیا دس نمبری اور پیار ہی پیار میں ہیرو آئے تھے مگر ناکام رہے تھے۔ پھر وہ امریکہ چلے گئے جہاں اپنا کاروبار شروع کر دیا۔ اب بطور فلمساز ان کی وطن واپسی ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button