کھیل و کھلاڑی

پنڈی ٹیسٹ،پاکستان کو شکست، انگلینڈ کو0-1سے برتری حاصل

پاکستان  کے شہر راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کے پانچویں روز پاکستان کا کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ یوں فتح کے بعد انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے آخری روز پہلی اننگز کے اوپنر سینچری میکر امام الحق زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 48 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46 رنز بنا پائے، ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76 کے سکور پر روبینسن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آغا سلمان 30 رنز، اظہر علی 40 رنز، زاہد محمود ایک رن اور حارث رؤف صفر ، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بین سٹوک اور لیچ  ایک ایک ہی وکٹ لے پائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button