بین الاقوامی
کولمبیا:مٹی کاتودہ مسافر بس پر آگرا،33 افراد ہلاک،7زخمی
ولمبیا میں مٹی کا تودہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک بس پر گر گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 33 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں موسلا دھار بارشوں کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔