پاکستان

او آئی سی مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حال کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل طحہ ابراہیم کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے مسلم امہ کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ او آئی سی 56 ممالک اور دنیا بھر میں موجود 1.9 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آواز ہے اور دنیا کی دوسری بڑی کثیرالملکی تنظیم ہے، پاکستان او آئی سی سے تندہی کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور مسلم دنیا کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی مفادات کے تحفظ پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل پاکستان کے دورے کے موقع پر اگلے دو سے تین روز کے دوران وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر کشمیر امور، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیر تجارت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ آزاد جموں اور کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سے تبادلہ خیال کے دوران میں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کیا اور او آئی سی سے درخواست کیا کہ وہ اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام جو بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اور او آئی سی کی متعلقہ قرار دادوں کے ساتھ ساتھ فورتھ جنیوا کنونشن کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button