شوبز

شادی پر دلہن کو گدھے کے بچے کا تحفہ دینے کی نئی روایت

معروف پاکستانی یوٹیوبر اذلان شاہ نے شادی پر اپنی دلہن کو ’گدھے‘ کا بچے بطور تحفہ دے کر ایک نئی روایت ڈال دی ہے۔ اذلان شاہ اور وریشہ جاوید کی شادی دو دن قبل ہوئی تھی اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت وائرل ہوگئیں جب دلہے نے دلہن کو تحفے میں ’گدھے‘ کا بچہ دیا۔ یوٹیوبر نے ’گدھے‘ کو دلہن کو بطور تحفہ دیئے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں اور سبب بھی بتایا کہ آخر انہوں نے دوسرے جانوروں کے بجائے ’گدھا‘ ہی تحفے میں کیوں دیا؟ اذلان شاہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دلہن کو ’گدھے‘ کا بچہ تحفے میں دیتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ انہیں تمام جانور پسند ہیں لیکن ’گدھا‘ انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔

ویڈیو میں دلہن وریشہ بھی بتاتی ہیں کہ انہیں ’گدھا‘ سب سے زیادہ پسند ہے۔دولہے کی جانب سے شادی کے موقع پر دلہن کو ’گدھے‘ کا بچہ تحفے میں دیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

ان کی تعریفیں کرنے والے افراد نے لکھا کہ لوگ بلی اور کتے سمیت دیگر جانور تحائف میں دیتے ہیں، اس وقت کوئی کچھ نہین بولتا لیکن اب کسی نے ’گدھے‘ کو بطور تحفہ دیا ہے تو سب تنقید کر رہے ہیں۔ ان پر تنقید کرنے والے افراد نے طرح طرح کے کمنٹس کرتے ہوئے دولہے کی جانب سے دلہن کو دیے گئے تحفے کو فضول اور بیکار قرار دیا۔ تاہم اذلان شاہ نے لوگوں کی تنقید کی پرواہ کیے بغیر دلہن کو ’گدھے‘ کا بچہ تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان سے متعلق کیا کہتے ہیں؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button