بین الاقوامی

ہیری اینڈ میگھن پر بنی دستاویزی فلم ریلیز کو تیار

رطانوی شاہی خاندان میں پڑنے والی دراڑ کے پس منظر میں شہزادہ ہیری اور میگھن پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم  ‘ہیری اینڈ میگھن‘ بہت جلد نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کی شاہی خاندان سے علیحدگی کی وجوہات بتائی جائیں گی، لہٰذا دنیا بھر میں مداح بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ شاہی جوڑا اپنے سابقہ خاندان کے دیگر افراد کے متعلق کیا انکشافات کرنے والا ہے۔

فلم کے نئے ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے لوگ ایک دوسرے بارے ’خبریں لیک‘ کرنے کی برائی میں مبتلا ہیں ہیں جوکہ ایک ’گندا کھیل‘ ہے۔ سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے بارے میں بنائی گئی دستاویزی سیریز کی پہلی تین اقساط 8 دسمبر کو دستیاب ہوں گی۔اس دوران اس بارے میں قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ یہ جوڑا برطانوی شاہی خاندانوں کے بارے میں کیا کہے گا۔ یاد رہے کہ دو سال قبل ہیری اور میگھن شاہی ذمہ داریاں چھوڑ کر امریکہ منتقل ہو چکے ہیں، انہوں نے خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے سے پہلے برطانوی بادشاہت پر سخت تنقید کی اور اس پر نسل پرستی کے الزامات لگائے جنہیں شاہی خاندان نے مسترد کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button