محبت وطن پاکستانی موقع ملنے پر ملک چھوڑنے کیلئے تیار

محب وطن ہونے کا دعویٰ تو ہر پاکستانی ہی کرتا ہے لیکن جب اسے کبھی بیرون ممالک میں سیٹل ہونے کا موقع ملتا ہے تو وہ ایک منٹ کی دیر نہیں کرتا۔ یہ رجحان دیہات کی بجائے شہروں میں رہائش پذیر نوجوانوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رہنے والے نوجوانوں میں بیرون ممالک جانے کی خواہش زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ پنجابیوں میں بیرون ملک جانے کی خواہش کم پائی جاتی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے سروے کے مطابق تقریباً 37 فیصد پاکستانیوں کو اگر موقع ملے تو وہ بیرون ملک جا کر بس جائیں گے۔ شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد میں یہ خواہش پائی جاتی ہے، جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد اس خواہش کے اسیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں میں ملک چھوڑنے کی سب سے زیادہ خواہش بلوچستان کے رہائشیوں میں ہے جہاں 42 فیصد افراد پاکستان سے جانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد خیبر پختونخوا اور سندھ ہے۔ یہ خواہش پنجاب میں سب سے کم ہے مگر اتنی بھی کم نہیں ہے کیونکہ 35 فیصد پنجابی بھی ملک سے جانا چاہتے ہیں۔