بین الاقوامی

یوکرین کی توانائی تنصیبات پر روسی  حملے،15 لاکھ افراد بجلی سے محروم

روس فوج کے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسہ میں دو توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس دعویٰ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ادھر جانب صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ اوڈیسہ کے علاقے میں صورتحال بہت مشکل ہے، بدقسمتی سے، بجلی بحال کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، بدقسمتی سے اس میں گھنٹے نہیں بلکہ چند دن لگیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button