پاکستان
اتحادی جماعتیں ریکوڈک معاہدے پر مطالبات منوانے میں کامیاب
وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر ناراض اتحادیوں کو منالیا،حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لی ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اتحادی جماعتیں وفاقی حکومت سے مطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئیں، وفاقی حکومت غیرملکی سرمایہ کاری بل میں ترامیم پر راضی ہوگئی۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری بل صرف بلوچستان میں صرف ریکوڈک تک محدود ہوگا، ترمیم شدہ غیرملکی سرمایہ کاری بل جمعہ کو سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے،حکومتی وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ بل میں وعدے کے مطابق ترامیم کیلئے تیار ہیں۔