کھیل و کھلاڑی

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا کر سیزیر اپنے نام کر لی

پاکستان کے شہر ملتان میں کھیل گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

مہمان انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی ہے جبکہ پہلی مرتبہ قومی ٹیم کے خلاف لگاتار دو ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے سے قبل میچ کا فیصلہ ہوگیا۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم نےدوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں  198 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا۔ فہیم اشرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، جو روٹ نے ٹیسٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کر لیں۔محمد نواز 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابرار احمد 17 رنز، زاہد محمود اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button