بین الاقوامی

ایل اے سی پرچینی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں کو پسپا کر دیا،متعدد زخمی

ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے متعدد اہلکار زخمی ہوکر پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق ریاست اروناچل میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کا میدان جنگ بن گیا۔ رواں برس 15 جون کو ہونے والی جھڑپ میں 15 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی جریدے دی ہندو کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والی جھڑپ بھی مبینہ طور پر ایل اے سی کی خلاف ورزی پر ہوا اور دونوں اطراف سے الزام ایک دوسرے پر عائد کیے گئے۔ دونوں جانب سے چند اہلکاروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں،جھڑپ میں بھارتی فوج کے زیادہ اہلکار زخمی ہوئے جن میں اصل تعداد معلوم نہیں ہوسکی تاہم بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتیی فوجیوں کے مقابلے میں چینی فوجیوں کی زیادہ تعداد زخمی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق توانگ سیکٹر میں ہونے والی مڈبھیڑ کے بعد افسران کی مداخلت سے دونوں اطراف کے فوجی اہلکار پیچھے ہٹ گئے اور جھڑپ ختم ہوگئی۔ دونوں ممالک کی فوجوں کے کمانڈرز نے مشترکہ طور پر فلیگ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button