شوبز

بھارت میں پاکستانی ویب سیریز ’’سیوک‘‘ پر پابندی کیوں؟

اکثر پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کی جاتی ہے لیکن اب ایک پاکستانی سیریز “سیوک” یا خدمتگار کو بھارت میں بین کر دیا گیا ہے، نہ صرف اس سیریز پر پابندی لگائی گئی ہے بلکہ اسے نشر کرنے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی سٹریمنگ کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پاکستانی پروڈکشن میں بننے والی اس ویب سیریز میں بھارتی فوج کے جموں و کشمیر میں مظالم کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

بھارتی حکام نے “سیوک” نامی فلم پر اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس میں حساس تاریخی واقعات کو غیر مناسب انداز میں پیش کیا گیا۔ انڈیا کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ وہ اپنے ہنگامی اختیارات کو استعمال کرتے اس ٹی وی سیریز کی ریلیز کو ہر طرح کے پلیٹ فارم پر نشر ہونے سے روک دے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیوک نامی پاکستانی فلم انڈیا کی سلامتی، دفاع، ریاست اور سالمیت کے ساتھ ساتھ داخلی انتشار پیدا کر سکتی ہے۔ اس شک کا اظہار بھی کی گیا ہے کہ پاکستان نے ’ایک سازش کے تحت اس کی پہلی قسط 26 نومبر کو ریلیز کی جب 2008 میں ممبئی میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button