بین الاقوامی

سعودیہ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق خبر دار کر دیا

سعودی عرب نے  جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خدشے پر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو خلیجی ممالک کو اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے تازہ بیان میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے چین سے تعلق کو نہایت اہم قرار دیا اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خدشے پر ایران کو خبردار بھی کیا۔

انکا کہنا تھا اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو خلیجی ممالک کو اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات کرنا ہوں گے، ایران نے جوہری ہتھیار بنالیے تو اب تک ان کی گئی تمام شرائط اور معاہدے ختم ہوجائیں گے اور خلیجی ریاستیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button