کھیل و کھلاڑی
قطر کا سٹیڈیم بنانے والے مزدور خود اندر کیوں نہیں جا سکتے؟

قطر میں ایشیائی مزدوروں کی بڑی تعداد اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے فٹ بال سٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھ پا رہی اور انہیں سٹیڈیم سے 20 کلومیٹر دور شہر سے باہر ایک کرکٹ سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر میچز دکھائے جا رہے ہیں۔ یہ سکرین قطر کے جدید ترین کیپیٹل دوحہ کی چکا چوند سے دور ایشین انڈسٹریل زون کے علاقے میں نصب ہے، جہاں قطر کے فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے آنے والے ہزاروں تارکین وطن مزدور مقیم ہیں۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص موسیٰ نے بتایا کہ ’میں یہاں غلاموں کی طرح جیتا اور کام کرتا ہوں تاکہ یوگینڈا میں موجود میرے چھوٹے بہن بھائی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں اور دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔ ہم نے یہا قطر۔میں ایسے حالات میں کام کیا جو کسی انسان کے بس کی بات نہیں، درجہ حرارت حد سے زیادہ اور دن میں چودہ سے پندرہ گھنٹے تک کام کرنا پڑتا ہے۔