شوبز

مرد کم عمر لڑکی کو ڈیٹ کر سکتا ہے تو عورت کیوں نہیں؟

اپنے سے 12 برس کم عمر اداکار ارجن کپور کے ساتھ ڈینگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بڑی عمر کا مرد اپنے سے کہیں چھوٹی عمر کی لڑکی کے ساتھ ڈیٹ کر سکتا ہے تو بڑی عمر کی عورت چھوٹی عمر کے مرد کے ساتھ ڈیٹ کیوں نہیں کر سکتی۔ یاد رہے کہ جب 49 سالہ ملائکہ نے اپنے سے تقریباً 12 سال چھوٹے ارجن کپور کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تو لوگوں کو سخت پریشانی ہونے لگی اور اس معاملے کو لے کر ملائکہ کو بُری طرح ٹرول کیا گیا، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اور لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ ملائکہ نے ارجن کی زندگی خراب کر دی۔

اپنے نئے ٹی وی شو ’مووِنگ اِن ود ملائکہ‘ میں ملائکہ نے اپنی ارباز خان سے طلاق، اپنی طرز زندگی، لباس اور کم عمر لڑکے کو ڈیٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک کم عمر لڑکے کو ڈیٹ کر رہی ہوں، ایسا کرنے کے لیے ’گٹس‘ اور ہمت چاہیے۔ لوگ ایسا برتاؤ کرتے ہیں جیسا کہ وہ کوئی سکول جاتا بچہ ہو اور میں نے اسے پڑھائی چھڑوا کر اپنے پاس بلا لیا ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button