پاکستان

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا

معروف سکالر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پولیس اور سائبر کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ نے دعویٰ کیا کہ پرائیویٹ لوگ اور تھانہ صدر پولیس نے مل کر میرے گھر چھاپہ مارا۔ نے پولیس پر الزامات لگائے ہیں کہ مجھ سمیت میرے بچوں پر تشدد کیا گیا جبکہ میری بیٹی کو مارتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ  کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی بشریٰ کی وکیل بھی ہمراہ تھی، میری بیٹی کو کہاں لے کر گئے اور کس کیس میں پکڑا ہمیں پولیس ابھی تک نہیں بتایا ہے، ہمارے بار بار پوچھنے پر کہا گیا کہ تھانہ صدر لودھراں آجاؤ وہاں بتاتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button