کھیل و کھلاڑی
فیفا ورلڈ کپ کے نام پر پاکستانیوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ
نوسر بازوں نے فیفا ورلڈ کپ کے فٹبال میچوں پر شرطیں لگانے کی آڑ میں مال بنانے کے متمنی سینکڑوں پاکستانیوں سے کروڑوں روپے بٹور لیے ہیں جبکہ ایف آئی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سمیت متعلقہ ادارے منہ دیکھتے رہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ آن لائن رقوم وصول کرنے کے بعد بھاری بھرکم منافع کا جھانسہ دینے والی کمپنی Fiery IT HUB نے Fiery7 کے نام سے ایپلی کیشن بنا کر فراڈ کیا اور پھر اچانک اپنی ایپ غیر فعال کردی۔ اب تک پاکستان بھر سے سینکڑوں شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کو آن لائن درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں کہ ان کے ساتھ ایک کمپنی نے فراڈ کیا ہے۔ تاہم اب تک اس فراڈ میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری نہیں ہو پائی۔