بین الاقوامی
ٹوئیٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ختم
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ پہلے سے مفت میں تصدیقی بلیو ٹک حاصل کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس آئندہ چند ماہ کے دوران بلیو ٹک سے محروم کر دیے جائیں گے اور یہ سہولت صرف ان صارفین کو ملے گی جو اس کی فیس ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹوئٹر پر ان اکاؤنٹس کو بلیو ٹک مارک دیا جاتا ہے، جن کی پلیٹ فارم تصدیق کرتا ہے۔
بلیو ٹک کے لیے پہلے ٹوئٹر کو درخواست دینا پڑتی تھی اور ٹوئٹر تصدیق کے لیے کچھ چیزیں مانگتا تھا، جس کے بعد فالوورز کی تعداد کو دیکھے بغیر اکاؤنٹس کی تصدیق کرکے انہیں بلیو ٹک فراہم کردیا جاتا تھا۔ تاہم اب ایلون مسک نے اس طریقے کو تبدیل کرکے پیسوں کے عوض بلیو ٹک دینے کی سروس متعارف کرادی ہے جو تیزی سے دنیا کے مختلف ممالک میں شروع کی جا رہی ہے۔