بین الاقوامی

کانگو میں سیلاب نےتباہی مچادی ،141ہلاک، درجنوں زخمی

ریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، گائوں کے گائوںملیا میٹ  ہوگئے،جس میں 141 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ، جبکہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی نے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔زیادہ تر جانی اور مالی نقصان نشیبی علاقوں میں ہوا جہاں سیلابی نے ریلے نے ایک ہزار کے قریب گھر تباہ کردیئے جب کہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ سیلابی پانی میں مٹی اور کیچڑ بھی شامل ہوگئی۔ ہائی وے ٹوٹ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور گلیاں کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button